حسین سلامی نے کہا کہ گزشتہ روز انٹیلی جنس آپریشنز کے ایک سلسلے کے بعد، شہر جیرفت کے ایک دیہات میں تیسری صدی قبل مسیح سے متعلق ایک قدیم چیز دریافت اور ضبط کر لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ چیز صابن کے پتھر کا ایک پیالہ ہے جس کی اونچائی آٹھ سنٹی میٹر اور قطر 11 سنٹی میٹر ہے اور اس چیز کی تاریخی اور ثقافتی صداقت کی تصدیق جیرفت کے ثقافتی ورثہ کے دفتر نے کی ہے۔
سلامی نے کہا کہ ثقافتی ورثے کے ماہر کے نظریہ کے مطابق دریافت شدہ چیز پانچ ہزار سال پرانی ہے اور کانسی کے دور سے تعلق رکھتی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ایرانی شہر جیرفت میں تیسری صدی قبل مسیح سے کسی چیز کی دریافت
26 فروری، 2022، 9:13 PM
News ID:
84664136

جیرفت - ارنا – ایرانی صوبے کرمان کے شہر جیرفت کے پبلک پراسیکیوٹر نے اس شہر میں تیسری صدی قبل مسیح سے متعلق ایک قدیم چیز کی دریافت کا اعلان کیا۔
متعلقہ خبریں
-
ایرانی شہر شوش میں مٹی کے گھوڑے کے مجسمے کی دریافت
اہواز، ارنا- ایرانی جنوبی صوبے خوزستان کے ادارے برائے ثقافتی ورثے، دستکاری مصنوعات اور سیاحتی…
آپ کا تبصرہ